تازہ ترین:

فلپائن: کے نتائج

فلپائن میں سمندری طوفان نےتباہی مچادی،مٹی کےتودے گرنےاوربارشوں کےباعث ساٹھ افراد ہلاک جبکہ اکتیس لاپتہ ہوگئے۔

فلپائن کےشمالی علاقےمیں سمندری طوفان نالاگائی نےبڑےپیمانےپرتباہی مچادی ہے،ایک سوپچاس کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےچلنےوالی تیزہواؤں کےباعث مواصلات اوربجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہےجبکہ مٹی کےتودے گرنےاوربارش کےباعث ہلاکتوں کےتعداد ساٹھ تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب امدادی کارکن متاثرہ علاقوں سےلوگوں کونکالنےکی کوشش کررہےہیں۔ طوفان سے اب تک ایک سوسینتیس ملین ڈالرکا نقصان ہوچکا ہےجبکہ دولاکھ افراداپنا گھربارچھوڑنےپرمجبورہوچکےہیں۔

فلپائن میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے باعث ہزاروں افراد بے گھر جبکہ پندرہ سے زائد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق سیلاب سے دارالحکومت منیلا میں بھی شدید تباہی ہوئی ہے۔سیلاب اور طوفان کے باعث دو بچوں سمیت پندرہ افراد لاپتہ ہوگئے ہیں جبکہ سترہ ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں ۔ سیلاب کے پیش نظر لوگوں کی بڑی تعداد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ منیلا میں تمام سکول عارضی طور پر بند ہیں۔ فلپائن کے محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ مزید کئی روز جاری رہنے کا امکان ہے ۔

فلپائن شدید طوفان کے باعث نو افراد ہلاک، موسلا دھار بارش کے بعد مواصلاتی نظام درہم برہم ۔

شمالی فلپائن میں پیر کی صبح آنے والے شدید طوفان نے تباہی مچانے کے بعد اب ملک کے مشرقی ساحل کا رخ کر لیا ہے۔ اس طوفان کے نتیجہ میں اب تک نو افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ شدید بارش کے نتیجہ میں وسیع علاقے کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ طوفان کے باعث مواصلات کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے ۔ حکام نے صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر عوام کو ساحل سمندر اور پہاڑوں پر جانے سے منع کر دیا ہے

مزید نتائج