صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایوان قائداعظم کے تعمیراتی کاموں کے آغاز کی رنگارنگ اور پروقار تقریب نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے چیرمین مجید نظامی کی زیرصدارت منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیراعلٰی محمد شہباز شریف مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ اس موقع پر منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بابائے قوم حضرت قائداعظم محمد علی جناح نے مسلمان ہند کیلئے آزاد مملکت کی جدوجہد دو قومی نظریے کی بنیاد پر کی اور وہ ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا چاہتے تھے جہاں کوئی