لاہور (خصوصی نامہ نگار) اہل سنت کی دس ملک گیر مرکزی جماعتوں نے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم (ایم این اے) کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اہل سنت کا متفقہ قائد قرار دیا ہے اور ان کی کردار کشی کی مہم چلانے والے فرقہ پرستوں کی مزاحمت کا اعلان کیا ہے۔