نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی نے کے ای ایس سی کی نرخوں میں اضافے کی درخواست پر نیپرا ہیڈ کوارٹر میں سماعت کی۔ کے ای ایس سی نے درخواست میں موقف اپنایا کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی بنیاد پر بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری دی جائے جس کو درست مانتے ہوئے نیپرا نے تریپن پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ماہ فروری کے لئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کئے گئے اس اضافے کا اطلاق مئی کے مہینے سے ہوگا تاہم لائف لائن کنزیومرز اس سے مستثنٰی ہونگے ۔