پولیس فاؤنڈیشن فراڈ کیس اوردیگر الزامات میں گرفتارمسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کواڈیالہ جیل راولپنڈی سے ضمانت پررہا کیا گیا ہے۔ رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انجم عقیل خان کا کہنا تھا کہ ان پرمقدمہ قائم کرنے والےخود کرپشن کی پیداوارہیں ۔ مخالفین نے مسلم لیگ نون کی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکر ان کے خلاف سازش کی تھی جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے اور وہ مستقبل میں بھی سرخرو ہوں گے۔