تازہ ترین:

فال: کے نتائج

بجلی کا شارٹ فال چھ ہزارمیگاواٹ سے تجاوزکرجانے پراعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ، ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے

پیپکو ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال چھ ہزار سے تجاوز کرنے اور بجلی کی پیداوار میں کمی اور طلب میں اضافے کے بعد ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھایا گیا ہے جسکے باعث شہروں میں اٹھارہ سے بیس جبکہ دیہات میں بائیس گھنٹے تک بجلی بند کی جارہی ہے۔لاہورمیں بجلی کی طویل بندش کے باعث ڈینگی مریضوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ مچھروں کے بہتات کے سبب صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب لوڈ شیڈنگ سے تنگ آ کر ملک کے مختلف شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجی مظاہرے کئے ۔ گوجرانوالہ

ملک میں بجلی کا شارٹ فال سات ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا مختلف شہروں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشنگ کے سلسلے میں اضافہ ۔

شارٹ فال میں اضافے کے باعث لاہور،راولپنڈی، قصور ساہیوال، جہلم اور دیگر شہروں کے مختلف علاقوں میں بجلی کا بحران مزید سنگین ہوگیا ہے ، عوام کو کئی کئی گھنٹے مسلسل لوڈشیڈن کا عذاب سہنا پڑ رہا ہے، لوڈشیڈنگ کے باعث ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے میں بھی دقت پیش آرہی ہے، پیپکو حکام کے مطابق بجلی کے موجودہ شارٹ فال کی وجہ تھرمل پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار میں کمی ہے ۔ تیل کی کمی کے باعث تھرمل پاور پلانٹ سے صرف بارہ سو میگا واٹ پیدا کیے جا رہے ہیں .پیپکو حکام نے بتایا کہ اس وقت ہائیڈل پاور پلانٹ سے

ملک بھر میں بجلی کابحران بدستور جاری ہے اور شارٹ فال پانچ ہزار چھ سو اکیاسی میگاواٹ ہونے کے بعد لوڈ شیڈنگ دورانیہ بیس گھنٹے تک پہنچ گیا

پیپکو حکام کےمطابق ملک میں بجلی کی پیداواربارہ ہزارپانچ سو ستاسی جبکہ طلب اٹھارہ ہزار دو سو اڑسٹھ میگاواٹ ہے ۔ہائیڈرل پاورپلانٹس سے چھ ہزارچارسواٹھانوے، تھرمل سے ایک ہزار تین سوسینتیس، آئی پی پیز سے چار ہزارچھ سو چھالیس جبکہ رینٹل پاور پلانٹس سے ایک سو چھ میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔ کے ای ایس سی کو سات سو تیس میگا واٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ بجلی کی طلب اور پیداوار میں فرق کے باعث شہروں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ چودہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں اٹھارہ سے بیس گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ عوام کو دن کو

مزید نتائج