آل راؤنڈر تلکرتنے دلشن آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والے درہہ میں کپتانی کے فرائض سنبھالیں گے۔ انہیں انٹرنیشنل فارمیٹ کی تینوں ٹیموں کا قائد مقررکیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد کمارا سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے نے کپتانی اور نائب کپتانی سے استعفی دے دیا تھا۔ چونتیس سالہ دلشن اب تک سری لنکا کی طرف سے چھیاسٹھ ٹیسٹ، دوسوتین ون ڈے اوربتیس ٹونٹی ٹونٹی میچز کھیل چکے ہیں۔