کراچی میں جاری تشدد کی حالیہ لہرمیں دو سو کے قریب افراد جاں بحق جبکہ سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے کراچی میں جاری تشدد کی نئی لہرکی شدید مذمت کرتے ہوئے اصل حقائق جاننے کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے جو مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کرکےقتل وغارت گری کے واقعات کی چھان بین کرے گی۔ہیومن رائٹس کمیشن کے مطابق ٹیم انتیس جولائی سے اکتیس جولائی تک اس مشن پر کام کرےگی۔اکتیس جولائی کوٹیم کراچی پریس کلب کے باہر متاثرہ افراد سے ملاقات کرکے ان سے