تازہ ترین:

فائرنگ سے: کے نتائج

کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے چارافراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

 کوئٹہ میں مسجد روڈ پر نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار افراد جاں بحق ہوگئے۔  فائرنگ سے افراتفری کے بعد مسجد روڈ اورملحقہ گلیوں میں شدیدی ترین ٹریفک جام ہو گیا۔ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے کرملزموں کی تلاش شروع کردی۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی قابض فوج کے تشدد کا سلسلہ جاری ہے،  فائرنگ سے سات مزید بے گناہ کشمیری نوجوان شہید جبکہ سید علی گیلانی کوگھر پرنظربند کردیا۔  

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی قابض فوجیوں نے ترال کے علاقے ساجن ڈوڈکلان میں پانچ اوربانڈی پورکےعلاقےگریزمیں دونوجوانوں کو تلاشی اور محاصرے کے دوران شہید کیا۔ گزشتہ تین روزمیں شہید ہونیوالوں کی تعداد تیتیس ہوگئی۔ ادھر کٹھ پتلی انتطامیہ نے سرینگر سمیت متعدد علاقوں اور قصبوں میں کرفیو بدستورجاری رکھا جس کی وجہ سے وہاں اشیاء ضروریہ کی قلت ہوگئی۔ سرینگرکے علاقے بمنہ اور بارہمولہ میں لوگ کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اوربھارتی فوجیوں کی ایک گاڑی الٹ دی جس سے پانچ فوجی زخمی

کراچی میں یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ کے موقع پر شرپسندوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے سات افراد ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، جبکہ واقعہ کا مقدمہ اب تک درج نہیں ہوسکا۔

کراچی میں گزشتہ روز صدر کے علاقے میں عزاداروں کے جلوس پر ایک عمارت سے فائرنگ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں میں سات افراد زخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں کو فوری طور پر کراچی کے سول اور جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے چند افراد کو حراست میں لینے کا دعویٰ بھی کیا ہے ۔ تاہم عمارت سے گرفتار کئے جانے والے افراد سے کسی قسم کا اسلحہ برآمد نہیں ہوا اور نہ ہی تاحال اس واقعہ کا مقدمہ درج ہوسکا ہے۔

مزید نتائج