ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں افغانستان سے سات مارٹر گولے فائر کیئے گئے جو انگوراڈہ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرگرے جس کے نتیجے دو سکیورٹی اہلکارزخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طورپرطبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ دوسری جانب جنوبی وزیرستان اورشمالی وزیرستان کے عوام میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے کہ بار بار حدود کی خلاف ورزی ہونے کے باوجود حکومت کوئی اقدامات نہیں کررہی۔