تازہ ترین:

فاؤنڈیشن: کے نتائج

مسلم لیگ نون کے ایم این اے انجم عقیل خان کو پولیس فاؤنڈیشن فراڈ کیس میں اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔

پولیس فاؤنڈیشن فراڈ کیس اوردیگر الزامات میں گرفتارمسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کواڈیالہ جیل راولپنڈی سے ضمانت پررہا کیا گیا ہے۔ رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انجم عقیل خان کا کہنا تھا کہ ان پرمقدمہ قائم کرنے والےخود کرپشن کی پیداوارہیں ۔ مخالفین نے مسلم لیگ نون کی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکر ان کے خلاف سازش کی تھی جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے اور وہ مستقبل میں بھی سرخرو ہوں گے۔

نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوان کارکنان میں جاری نظریاتی سمر کیمپ میں ہمدرد فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن اورحکیم محمد سعید شہید کی دفتر سعدیہ راشد نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

ایوان کارکنان لاہورمیں بچوں سے خطاب کرتے ہوئےسعدیہ راشد نے کہا کہ مرحوم حکیم سعید شہید کا قول تھا کہ سائنس پڑھیں آگے بڑھیں، وہ نوجوان نسل کی بہتری کے لیے بہت فکرمند رہا کرتے تھے۔ سعدیہ راشد نےکہا کہ پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے کیونکہ یہ نوجوان نسل کے ہاتھوں میں ہے یہی نوجوان پاکستان کو قائد کا پاکستان بنائیں گے۔انہوں نے پرانی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ مادرملت محترمہ فاطمہ جناح سے وہ جب ملنے جاتی تھیں تو وہ انہیں چائے اور بسکٹ کھلایا کرتی تھیں،مادرملت بچوں سے بہت محبت کرتی تھیں۔ اس

متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اندرون سندھ سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں

ڈاکٹر فاروق ستار نے رکن رابطہ کمیٹی جاوید کاظمی، تنظیمی کمیٹی کے رکن عمرقریشی، صوبائی وزیر نظار احمد پنہور اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ دادو کے سیلاب متاثرین میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے جمع کیا جانے والا سامان تقسیم کیا جس میں آٹا، چاول، گھی، دالیں، تیل، خشک دودھ اور دیگر ضروری سامان شامل تھا، ڈاکٹر فاروق ستار نے سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہے، انسانیت کی خدمت کرنا متحدہ قومی موومنٹ کی شناخت ہے، ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم

مزید نتائج