ایران کی عدالت نے امریکن شہریوں کو دو مختلف جرائم میں آٹھ سال قید کی سزاسنائی ہے۔ تہران کی عدالت کی جانب سے کئے گئے فیصلے میں شین با اورجوش فیٹل نامی دو امریکی شہریوں کوغیرقانونی طورپرایران میں داخلےاورقیام کرنے پرتین سال جبکہ امریکی خفیہ ایجنسیوں کو معلومات فراہم کرنے کے جرم میں پانچ سال کی قید سزاسنائی ہے۔