غنوی بھٹو ذوالفقارعلی بھٹو جونیئر اور فاطمہ بھٹو کی جانب سے مظہرعالم نامی شہری نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہےجس میں مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ میرمرتضی بھٹو کی بیوہ اور انکے بچے پیپلز فاونڈیشن ٹرسٹ میں وراثت کے حق دار ہیں ۔ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی شریعت ایپلٹ بینچ نے طارق پرویز کی سربراہی میں کیس کی ابتدائی سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔ پیپلز فاونڈیشن ٹرسٹ کی تعمیر ذوالفقار علی بھٹو نے کی تھی تاہم بعد میں مارشل لا حکومت نے اسے اپنے قبضے میں لے کر شیخ سلطان ٹرسٹ کا نام دے