وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اتوار کی رات دہشت گردوں کا نشانہ بننے والے پی این ایس مہران کراچی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گورنرسندھ، وزیراعلی سندھ اوروفاقی وزیر داخلہ بھی ان کے ساتھ تھے۔ وزیراعظم نے متاثرہ مقامات کا دورہ بھی کیا، جہاں نیول چیف ایڈمرل نعمان بشیر نے انہیں واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اپنے دورے کے بعد وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو کبھی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ قوم کو جان پر کھیل کر ملکی اثاثے بچانے والے جوانوں پر فخر ہے۔انہوں نے زخمی اہلکاروں کی