پولیس کے مطابق کورنگی کے علاقے میں واقع علی اکبرگوٹھ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پینتالیس سالہ محمد یعقوب قاسم ہلاک ہوگیا جو متحدہ قومی موومنٹ کا یونٹ انچارج بتایا گیا ہے ۔ مقتول کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قراردیا ہے۔ ادھر گلزار ہجری کے علاقے میں واقع گلشن ویو کی دکانوں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ ایک اور واقعہ کھارادر کے علاقہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے ایک مسافر بس کو نذر