امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ نے ایک امریکی عہدے دار کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسامہ کی موت کے بعد طالبان سے صلح کا نیا باب شروع ہو سکتا ہے جبکہ اوباما انتظامیہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کو افغانستان میں جاری جنگ کے خاتمے کے طورپراستعمال کرنا چاہتی ہے ۔ اخبار نے ایک سینئر انتظامی اہلکار کے حوالے سے کہا ہے کہ بن لادن کی موت افغانستان میں جنگ کا خاتمے کا آغاز ہو گا جبکہ ایبٹ آباد آپریشن کے بعد امریکہ کے لیےطالبان کے سب سے بڑے ملا گروپ سے مذاکرات میں آسانی پیدا ہوگئی ہے۔