تازہ ترین:

عمری: کے نتائج

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ سیمی فائنل دباؤ کی وجہ سے ہارے ، محمد عامر نے کم عمری کی وجہ سے غلطی کی بورڈ ریلیف دلانے کے لیے کوشاں ہے

وقت نیوزکے پروگرام بر وقت میں گفتگوکرتے ہوئے شاہد آفریدی کاکہنا تھا کہ دوہزار گیارہ کا ورلڈ کپ جیتنے کا اچھا موقع تھا مگر پریشر میچ کی وجہ سے کامیاب نہ ہوسکے ۔ ۔ٹیسٹ کرکٹ میں دوبارہ آنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے آپ کو ٹیسٹ کرکٹ کے قابل نہیں سمجھتا اسی لیے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔ اکمل برادران سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمر اکمل بہترین کھلاڑی ہے جبکہ کامران اکمل محنت کے باوجود کامیاب نہیں ہوپارہا ۔ فاسٹ باؤلر محمد عامر کےبارے میں پاکستانی کپتان کا کہنا تھا

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے اپنی سوانح عمری شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

جولین اسانج نے اپنی سوانح عمری شائع کرانے کیلئے تمام تفصیلات برطانیہ اور امریکہ کے دو اشاعتی اداروں کو فروخت کردی ہیں ۔ توقع ہے کہ اس کا متن آئندہ سال مارچ میں تیار ہوجائے گا ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اتنالیس سالہ جولین اسانج اپنے غیر معمولی کارناموں کے باعث اپنی سوانح عمری شائع کرانا چاہتے ہیں اور اس کام کیلئے انہوں نے برطانیہ کے کینون گیٹ اور امریکہ کے کینوف پبلشنگ ہاوٴس کو اہم معلومات فروخت کردی ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایسوسی ایٹ منیجر شفقت رانا کا کہنا ہے کہ اگر میچ فکسنگ کا الزام ثابت ہوجائے تو کم عمری محمد عامر کو ممکنہ سزا سے نہیں بچاسکتی۔

کارڈیف میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شفقت رانا نے کہا کہ جس نے بھی قانون توڑا ہے اسے سزا ملنی چاہیے۔ چاہے وہ اٹھارہ سال کا عامر ہی کیوں نہ ہو۔ رانا کے ریمارکس آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ہارون لورگاٹ کے اُس بیان کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں انھوں نے کہاتھا کہ ان کی ذاتی رائے میں محمدعامر کو کم عمری کا فائدہ ملنا چاہیے لیکن فیصلہ کرنا آزاد ٹریبونل کا کام ہے۔ شفقت رانا نے ایف بی آر کی جانب سے کھلاڑیوں کے مالی معاملات کی چھان بین کرنے کی خبروں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کا ایک اچھا اقدام ہے۔ اور

مزید نتائج