غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کرنل قذافی کی نائیجریا روانہ ہونے کی خبروں پر عوام نے سخت ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ انہیں کسی صورت دوسرے ملک بھاگنے نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آخر کار لیبیا کے لوگوں نے قذافی کا بیالیس سالہ اقتدار ختم کیا ہےاور اسے سزا بھی لیبیا کے عوام ہی دیں گے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم قذافی کو اپنے ملک میں زندہ یا مردہ پکڑنا چاہتے ہیں۔ اور اپنے ملک میں ہی ان پر مقدمہ چلائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی ملک نے قذافی کو پناہ دی بھی تو وہ اس ملک کی حکومت سے بات کریں گے کہ قذافی کو