ملک بھرمیں پوری قوم وطن عزیز کا چونسٹھ واں یوم آزادی پورے جوش وخروش اورملی جذبے کے ساتھ منائے گی۔ کل دن کا آغاز مساجد، گرجا گھروں اور دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں میں ملک و قوم کی سلامتی اورخوشحالی کے لیےخصوصی دعاؤں، وفاقی دارالحکومت میں اکتیس توپوں اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی کے ساتھ ہوگا۔اس موقع پر مزار قائد اور علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریبات بھی منعقد ہونگی ۔یوم آزادی کے حوالے سے عوامی جوش و خروش دیدنی ہے،ہرکوئی جشن آزادی کو منانے کے حوالے سے