لاہورکے مقامی ہوٹل میں ہونے والی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردارلطیف خان کھوسہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بغیرامریکہ اکیلا دہشت گردی کی جنگ میں کچھ نہیں کرسکتا ۔ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات اس نہج پرپہنچ جائیں کہ واپسی کا کوئی راستہ ہی نہ بچے۔گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ اگرامریکہ کے پاس حقانی نیٹ ورک کے خلاف کوئی ثبوت ہیں تووہ سامنے لائے ہم اس کے خلاف کارروائی کریں گے جبکہ دوسری جانب بھارت کوبھی یہ سوچنا چاہیے کہ اوراگراس خطے میں کوئی بدامنی ہوئی تواس سےنقصان