نورالدین کو جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ کی عدالت میں پیش کیاگیا جس کو استغاثہ کے دوگواہان نے ملزم کی حیثیت سے شناخت کرلیا ۔ ملزم نورالدین کو رینجرز نے چھاپے کے دوران کٹی پہاڑی سے گرفتارکیاتھا۔ دوران تفتیش اس نے قتل کی متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کیا۔ واضح رہےکہ ملزم انسداد دہشت گردی کی عدالت سے تین اکتوبر تک کے لیے جسمانی ریمانڈ پر ہے ۔