انسداد دہشتگردی سیل کی جانب سے ملزم عبدالوہاب کو انتہائی سخت سکیورٹی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبروپیش کیا گیا۔ اس موقع پر عدالت کو بتایا گیا کہ عبدالوہاب سری لنکن ٹیم حملے کا شریک ملزم ہے ۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزم کو تفتیش کے لئےچودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے۔ فاضل عدالت نے دلائل سننے کے بعد عبدالوہاب کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔