نیویارک (نمائندہ خصوصی/ اے ایف پی) اس سال جنوری میں اہم طالبان کمانڈر عبدالغنی برادر کی کراچی سے گرفتاری کا مقصد پاکستان کی طرف سے طالبان اور افغان حکومت کے درمیان ہونیوالے مذاکرات کو ناکام بنانا تھا۔ یہ دعویٰ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے پاکستانی حکام کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں کیا ہے۔ اخبار کے مطابق عبدالغنی برادر ملا عمر کے انتہائی قابل اعتماد ساتھی اور اہم ترین فوجی کمانڈر ہیں۔ انہیں سی آئی اے اور پاکستانی انٹیلی جنس کے ایک خفیہ چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا اور اسے طالبان کیلئے شدید