پیر عمر مصطفی راشدی نے مسلم لیگ نون میں شمولیت کا اعلان میاں نواز شریف کے ساتھ رائیونڈ فارم ہائوس پر ملاقات کے بعد کیا۔ اس موقع پر پیر عمر راشدی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے صدر میاں نواز شریف نے کہا کہ وہ سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں اور اس سے منافقت ختم کرکے دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صاف ستھری اور اصولی سیاست پر یقین رکھتے ہیں کیونکہ یہی انداز سیاست ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے معاون ثابت ہوگا۔ ملاقات میں مسلم لیگ نون کے رہنما اور سنئیر صوبائی وزیر سردار زوالفقار علی خان کھوسہ بھی شریک