تازہ ترین:

ظاہر: کے نتائج

آئی اے ای اے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران خفیہ طور پر جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے پروگرام پرعمل پیرا ہے۔

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسے ایسی اطلاعات ملی ہیں جن کے مطابق ایرانی میزائل کے لیے جوہری مواد تیار کیا گیا ہے۔۔رپورٹ کے مطابق ایران قم کے مضافات میں واقع ایک زیرِ زمین بنکر میں یورینیم کی افزودگی کے لیے درکار آلات نصب کر رہا ہے۔آئی اے ای اے کا کہنا ہے کہ ان کی جائزہ رپورٹ رکن ممالک سے ملنے والی جامع، قابلِ بھروسہ اور مفصل معلومات اور ادارے کی اپنی تحقیقات کے بعد تیار کی گئی ہے

بھارتی ٹیم اور شائقین نے ناصر حسین کے بھارتی کھلاڑیوں کو گدھا کہنے پر بھی کوئی خاص رد عمل ظاہر نہیں کیا۔

دورہ انگلینڈ بھارتی ٹیم کے لیے ایسا ڈراوٴنا خواب بن گیا ہے کہ کھلاڑی اس کے خوف سے نکل ہی نہیں پارہے ، پہلے ٹیسٹ سیریز میں شکست پھرٹی ٹوئنٹی میچ میں ناکامی ،جس کی وجہ سے ٹیم انڈیا کو سخت تنقید کاسامنا ہے اور اس تنقید میں سابق انگلش کپتان ناصرحسین تو اس حد تک چلے گئے کہ بعض بھارتی کھلاڑیوں کو گدھا تک قرار دیدیا، ٹیم کی ناکامیوں سے تنگ بورڈ آفیشلز نے ناصرحسین کے بیان کی شدید مذمت کی۔لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ معمولی سی بات پرطوفان کھڑا کردینے والے بھارتی شائقین کو ناصرحسین کے بیان سے جیسے کوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب اورخیبرپختونخوا میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا کے علاوہ سندھ، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ سندھ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوگی۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، حیدر آباد، میر پورخاص ڈویژن اور کشمیر میں تیزہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی۔ بعض علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں ایک سو انتیس ملی لیٹر ریکارڈ کی گئی۔ آج سب سے زیادہ گرمی دلبدین میں پڑی جہاں درجہ

مزید نتائج