چین کے شہرگوانگ ژو میں جاری ایشین گیمز میں سکواش ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا کو دو ۔ صفر سے شکست دی ، پاکستان کی جانب سے عامر اطلس اور فرحان محبوب نے کامیابیاں حاصل کیں ۔ پہلے میچ میں فرحان محبوب نے اونگ بینگ ہی کو تین ۔ صفر سے زیر کیا جبکہ دوسرے میچ میں عامر اطلس خان نے اذلان سکندر کو تین ۔ صفر سے شکست دی۔ یوں عامر اطلس نے سنگلز کے فائنل کی شکست کا حساب بھی برابر کردیا۔ یہ ایشین گیمز میں پاکستان کا دوسرا طلائی تمغہ تھا۔