لوک سبھا سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ انا ہزارے کسی آئیڈیل سے متاثر ہوں لیکن ان کی جانب سے کرپشن کے خلاف لوک پال بل کے نفاذ کے لیے اختیار کیا گیا طریقہ درست نہیں۔ کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے تاہم حکومت کے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ راتوں رات بدعنوانی کا تدارک کردے۔ منموہن سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ پر امن احتجاج کے مخالف نہیں تاہم سوچ کے فرق کو مذاکرات کے ذریعے دور کیا جانا چاہیے۔ انا ہزارے کی گرفتاری کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی دہلی پولیس کے پاس اس کے علاوہ کوئی