محمد حفیظ اورعمراکمل کو بھیجے جانے والے شوکازنوٹسزمیں کہا گیا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پی سی بی کی اجازت کے بغیر میڈیا سے گفتگو کی، دونوں کھلاڑیوں کو نوٹس کا جواب دینے کے لئے سات دنوں کا وقت دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوٹس کے جواب میں تحریری معذرت پردونوں کھلاڑیوں کو وارننگ دے کر معاف کردیا جائے گا۔ دوسری طرف بورڈ کے ترجمان کے مطابق پی سی بی نے تمام کھلاڑیوں کو میڈیا پربیان دینے سے روک دیا ہے۔