تازہ ترین:

صدرکے: کے نتائج

لیبیا میں صدرکے حامیوں اورمخالفین میں جھڑپیں جاری ہیں جبکہ امریکہ نے کہا ہے کہ معمرقذافی کے پاس اقتدارسے علیحدہ ہونے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

قاہرہ میں عرب لیگ کے دفترکے سامنے معمر قذافی کے حامیوں اور مخالفین میں شدید جھڑپیں ہوئی جن میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ادھربرلن میں عالمی وزرائے خارجہ کے اجلاس سے پہلے جرمن چانسلرانجیلا مرکل سے ملاقات کے دوران امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ صدرقذافی کے پاس اقتدارچھوڑنے کے علاوہ اب کوئی چارہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اتحادیوں کے ساتھ مل کر افغانستان سمیت مختلف ملکوں میں کامیاب آپریشن کئے ہیں اور لیبیا میں بھی جلد عوام کو ریلیف دلائیں گے۔ دوسری طرف وزراء خارجہ کے

یمن میں صدرکے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پرسیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے پندرہ مظاہرین ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے۔

دارالحکومت صنعاء کے جنوبی علاقے طیزمیں سینکڑوں افراد صدرعلی عبداللہ صالح کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے استعفی کا مطالبہ کر رہے تھے کہ سکیورٹی فورسزنے ان پر فائرکھول دیا اور ان پرلاٹھی چارج کے ساتھ ساتھ آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی جس سے پندرہ افراد ہلاک اورسینکڑوں زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کرنے والے زیادہ تر پولیس اہلکار سادہ کپڑوں میں ملبوس تھے۔ واضح رہے کہ دوماہ سے جاری پرتشدد واقعات میں اب تک سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ صدرعلی عبداللہ صالح اقتدار نہ چھوڑنے پر بضد ہیں۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدرکے خطاب کے دوران حکمت عملی ، چوہدری شجاعت نے مولانا فضل الرحمن اور الطاف حسین سے رابطہ کیا اور انہیں اجلاس کا بائیکاٹ کرنے پر قائل کرنے کی کوشش کی ۔

بائیس مارچ کو صدر آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے معاملے پر پارلیمنٹ میں موجود حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں نے حکمت عملی ترتیب دینا شروع کردی۔ مسلم لیگ قاف نے قبائیلی علاقوں پر ہونے والے ڈرون حملوں اور ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے خلاف اجلاس کے بائیکاٹ جبکہ نون لیگ نے پارلیمنٹ کے اندر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں قاف لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے رابطہ کیا ہے۔

مزید نتائج