صدر آصف علی زرداری نے سندھ کابینہ میں دو نئے وزراء شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ سندھ کابینہ میں شامل کئے جانے والے دو نئے ارکان میں ندیم بھٹو اور صادق میمن شامل ہیںجن کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے ۔ ندیم بھٹو کراچی کے علاقے کیماڑی اور صادق میمن ضلع ٹھٹھہ سے رکن سندھ اسمبلی ہیں۔ نئے وزراء کی حلف برداری کی تقریب آج سہ پہرگورنرہاؤس کراچی میں ہوگی جہاں گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان ان سے حلف لیں گے۔