سابق گورنر پنجاب کے بیٹے شہباز تاثیر کو جمعہ کے روز اپنے آفس جاتے ہوئے گلبرگ کے قریب حسین چوک سے نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر اغواء کرلیا تھاجسے ابھی تک پولیس بازیاب کرانے میں ناکام رہی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں متعدد مشکوک افراد کو بھی گرفتار کیا ہے تاہم اغوا کے تانے بانے ملانے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ دوسری طرف اعلی حکام مغوی شہباز تاثیر کی بازیابی کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہیں۔ گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ شہباز تاثیر کو اغواء کرنے والوں کا سراغ لگا لیا گیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے