لاہورمیں نوائے وقت گروپ کے مختلف دفاترکا دورہ کرنے والے انفارمیشن اکیڈمی کے گروپ سے بات کرتے ہوئے مجید نظامی نے کہا کہ بھارت نے تقسیم برصغیرکو کبھی بھی قبول نہیں کیا، اس لیے وہ مختلف طریقوں سے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے، یہی حال امریکہ اوراسرائیل کا بھی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نوائے وقت نے آج تک نظریہ پاکستان کے فروغ کے لئے پوری تندہی سے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ مختلف دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے لیکن ہم صرف قائد اعظم کی مسلم لیگ کومانتے ہیں۔ مجید نظامی کا کہنا تھا کہ