تازہ ترین:

شہزادہ: کے نتائج

برطانیہ میں شہزادہ ولیم اورکیٹ میڈلٹن کی شکل سے مشابہت رکھنے والا گڑیا کا جوڑا فروخت کیلئے پیش کردیا گیا۔

لندن میں کھلونوں کےمعروف سٹورپر فروخت کیلئے رکھے جانے والا جوڑا شادی کے کپڑوں میں ملبوس ہے،گڑیا کے اس جوڑے کی قیمت سو پاؤنڈ یا ایک سو ساٹھ ڈالر ہے،جبکہ کیٹ میڈلٹن سےمشابہہ گڑیا کو پچاس پاؤنڈ میں فروخت کیا گیا ہے، ابھی تک ولیم سے مشابہہ گڑیا الگ سے فروخت نہیں ہوئی، لندن میں گڑیا کے جوڑے کو بے حد پذیرائی حاصل ہوررہی ہے اور لوگ اسے خریدنے کیلئے سٹورز کا رخ کررہے ہیں

برطانوی شہزادہ ہیری نئی مزاحیہ کتابوں کی سیریز میں ہیرو کے طور پرجلوہ گر ہوررہے ہیں۔

برطانوی ادارے بلیو واٹرکی تخلیق کردہ کتاب میں شہزادہ ولیم کی زندگی کی تصویری کہانی دلچسپ اندازمیں بیان کی گئی ہے، کتاب کا نام "دی رائلز پرنس ہیری "اور اس کی قیمت صرف چار ڈالر ہے، یہ کتاب صرف مخصوص بک سٹالز پر دستیاب ہوگی، اس سے قبل شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن پر بھی ایسی ہی کتاب شائع ہوچکی ہے۔

برطانوی نو بیاہتا جوڑ ے شہزادہ ولیم اور کیٹ میدلتن نے کینیڈاکے ایک سو چوالیس ویں سالانہ جشن کی تقریبات میں شرکت کی۔

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن نے شادی کے بعد کینیڈا میں اپنے پہلے غیر ملکی دورہ کے موقع پر اوٹاوا پارلیمنٹ ہل میں منعقدہ ایک سو چوالیس ویں سالانہ تقریبات میں شرکت کی۔اس موقع پر شاہی جوڑے کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے لوگوںکی بڑی تعدادموجود تھی۔شاہی جوڑا اپنے نوروزہ دورے کے دوران کینیڈا کے مختلف شہروں میں منعقدہ تقریبات میں بھی شرکت کرے گا۔

مزید نتائج