ایم ایس بند میں شگاف کے بعد آنے والے سیلابی ریلے کی وجہ سے جاتی شہرکے باہرجانے والی تین میں سے دو سڑکیں بہہ گئیں۔ جس کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سیلابی ریلا آئندہ بارہ گھنٹوں میں سمندر میں گرجائے گا۔ سیلاب سے سجاول چوہڑ جمالی شاہراہ بھی زیر آب آ گئی ہے، شہداد کوٹ سے آنے والا سیلابی ریلا خیرپور ناتھن شاہ شہرسے ایک کلومیٹر دوررہ گیا ہے جس کے بعد شہرکو خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ شہرکی ستر فیصد آبادی پہلے ہی نقل مکانی کرچکی ہے۔ ضلع