واشنگٹن کے پاکستانی سفارت خانے میں ایک غیرملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اغواء کار عازمین حج کے روپ میں تھے جنہوں نے سعودی عرب میں فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران انہیں اغوا کیا ۔ شہرام امیری نے کہا کہ سی آی اے کے حکام ان سے ایٹمی پروگرام کے متعلق معلومات حاصل کرنا چایتے تھے جبکہ تعاون نہ کرنے کی صورت میں اسرائیلی خفیہ اداروں کے حوالے کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ۔ ادھر امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہرام امیری کی وطن واپسی میں رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی