تازہ ترین:

شہر: کے نتائج

پشاورسے متحدہ عرب امارات کے شہر العین جانے والی قومی ائیر لائن کی پروازکوجنریٹرکی خرابی کے باعث کراچی میں اتار لیا گیا

ذرائع کے مطابق العین جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے دو سو پچپن کو کراچی میں اتار اگیا جس میں پچانوے افراد سوار تھے۔ پرواز کو جنریٹر میں خرابی کے باعث اتارا گیا ہے۔دوسری جانب اسلام آباد سے سکردو جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے چار سو اکاون کو منسوخ کردیا گیا ۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کراچی سے مسقط جانے والی پرواز دوسو پچیس کو بھی منسوخ کردیا گیا جبکہ لاہور سے اسلام آباد جانیوالی پی کے تین سو چھپن کے بھی منسوخ کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ ادھر پی آئی اے کی متعدد اندرون وبیرون ملک جانے والی پروازیں

سانحہ کلرکہار کے بعد آج بھی فیصل آباد شہر کی فضا سوگوار اور بچوں کے والدین غم سے نڈھال ہیں۔

فیصل آباد کے نجی سکول کی بس کو کلہرکہار میں پیش آنے والے حادثے میں طالبعلموں سمیت پینتیس افراد کی ہلاکت پر آج دوسرے روز بھی شہر کی فضا میں غم ہے۔ سکول انتظامیہ کی غفلت کے باعث معصوم جانوں کے ضیاع پر آج بھی لوگوں کے چہروں پر غم کا عنصر نمایاں ہے۔ بچوں کے والدین اپنے سونے آنگن کو دیکھ کر غم سے نڈھال ہیں جبکہ تعزیت کے لیے آنے والوں کا بھی تانتا بندھا ہوا ہے۔ شہریوں کی جانب سے جاں بحق ہونے والوں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ منگل کے روز تعطیل کے بعد شہر کے تمام سکولوں اور کالجزمیں تعلیمی

عراق کے شہر کربلا میں چار بم دھماکوں میں سولہ افراد جاں بحق جبکہ سو سے زائد زخمی ہو گئے

کربلا میں شناختی کارڈز اور پاسپورٹ سہولیات فراہم کرنے والی سرکاری عمارت کے باہرزورداردھماکا ہوا۔عمارت کے باہرشہریوں اورحفاظتی گارڈز کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔دھماکے کی جگہ پرامدادی ٹیموں کے پہنچتے ہی تین مزید دھماکے ہوئے جسکے بعد چار دھماکوں کے نتیجے میں سولہ افراد جاں بحق جبکہ سو سے زائد زخمی ہو گئے۔امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے جن میں سے بیشتر کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ،دھماکوں کے بعد شہرکی دیگر سرکاری عمارات کی سیکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے۔

مزید نتائج