سندھ کے آفت زدہ علاقوں میں آرمی ،نیوی ، رینجرز اور دیگر ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا کام جاری ہے۔ سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں بدین، کوشکئی، ٹنڈو محمد خان، میرپورخاص، اورڈگری میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن کے دوران ہزاروں افراد کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے ۔ بدین ضلع کی دس یونین کونسلوں کے سینکڑوں دیہات کے ہزاروں عوام ابھی تک پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ضلع بدین میں اٹھارہ لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں جن کو راشن