تازہ ترین:

شگاف: کے نتائج

سانگھڑ میں بروہی کے قریب سیم نالے میں ستر فٹ چوڑے شگاف سے متعدد دیہات زیر آب آگئے ہیں

سندھ کے متاثرہ علاقوں میں سیلابی ریلوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں بدین میں گونی پھلیلی آؤٹ فال ڈرین کے لنک نالوں سے آنے والے سیلابی ریلوں نے گولارچی کے مزید کئی دیہات کو گھیر لیا ہے۔ ادھر سانگھڑ کے علاقے بروہی کے سیم نالے میں ستر فٹ چوڑے شگاف کی وجہ سے متعدد دیہات زیر آب آگئے ہیں۔ نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے وبائی امراض نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے،پنگریو اور گولارچی میں پیٹ کے امراض میں مبتلا تین خواتین، جبکہ ٹنڈو باگو اور گولارچی میں چار بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔ جامشورو میں بھان سیدآباد کے

بدین : نالے میں شگاف‘ سینکڑوں دیہات ملیا میت‘ ساہیوال‘ بہاولنگر میں بارش‘ کئی بستیاں زیر آب ‘ سندھ میں 132 افراد جاں بحق

بہاولنگر+ ساہیوال+ پتوکی+ بدین (نامہ نگاران+ ریڈیونیوز+ وقت نیوز) بہاولنگر، ساہیوال اور میکلوڈ گنج میں شدید بارش سے کئی بستیاں زیرآب آ گئیں، فصلیں تباہ ہو گئیں، پتوکی میں چھت گرنے سے نوجوان جاں بحق 5افراد زخمی ہو گئے جبکہ بدین کی تحصیل گولارچی میں سیم نالے میں شگاف پڑنے سے

بدین میں ولاسانی سیم نالے میں شگاف نے سینکڑوں دیہات ملیا میٹ کردیئے، اندرون سندھ بارشوں کے باعث اکثر علاقے سیلاب کی لپیٹ میں ہیں۔

ضلع بدین کی تحصیل گولارچی میں ولاسانی سیم نالے میں پڑنے والے شگاف نے سینکڑوں دیہات ملیا میٹ کردیئے ہیں اور سیلابی پانی سے کراچی بدین ہائی وے زیرآب آنے کا بھی خطرہ ہے۔ متاثرین بے یارو مددگار سیم نالوں کے پشتوں پر پناہ لئے ہوئے ہیں جبکہ ریلیف کیمپوں میں پانی داخل ہونے کے باعث وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ادھر برساتی نالے کا پانی آنے سے ضلع تھرپارکر کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوچکا ہے۔نواب شاہ میں موسلا دھار بارشوں نے بھی تباہی مچادی ہے اور وبائی امراض نے

مزید نتائج