پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے کھلاڑیوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ بھارت کے خلاف سیمی فائنل میچ سے پہلے خبریں نہ سنیں اور ٹاک شوز نہ دیکھیں۔ انہوں نے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی ساری توجہ کھیل پر مرکوزرکھیں تو بہت بہترہوگا۔ پاکستانی کپتان نے واضح کیا ہے کہ میڈیا میچ کے بارے میں بہت زیادہ سنسنی پھیلا رہا ہے حالانکہ یہ بھی دوسرے میچوں کی طرح ہمارے لئے ایک اہم میچ ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ کوئی جنگ نہیں صرف ایک بہت بڑا میچ ہے، انہوں نے ٹیم پر دباؤ کو بھی مسترد کردیا۔ پاکستانی