ٹنڈو الہ یار پریس کلب کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شمشاد ستار بچانی نے کہا کہ سیاست اور صحافت کا ہمیشہ چولی دامن کا ساتھ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاستدان عوام کیلئے ملک کے ایوانوں میں آواز بلند کرتا ہے جبکہ صحافی اپنے قلم کے ذریعے عوام کے مسائل کے خاتمہ کے لیے جدوجہد کرتا ہے۔ اس موقع پر پریس کلب کے صدر عبداللطیف قائم خانی نے رکن قومی اسمبلی کو سندھی اجرک کا تحفہ پیش کیا اور صحافیوں اور پریس کلب کے مسائل سے آگاہ کیا۔ جبکہ شمشاد ستار بچانی کی جانب سے پریس کلب کیلئے پچیس ہزار