تازہ ترین:

شرمیلا: کے نتائج

حکومت کے وزراء اورمشیروں کی تعداد آئین کے مطابق بنانے اور شرمیلا فاروقی اوران کے خاندان کے افراد کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے لئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی گئی ہے ۔

الجہاد ٹرسٹ کے سربراہ قانون دان حبیب الوہاب الخیری کی طرف سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی آئینی درخواست میں عدالت عظمٰی سے استدعا کی گئی ہے کہ ملک پرسخت مالی بوجھ ہے مگر حکومت کے وزراء کی تعداد کم کرنے کا عمل آئندہ الیکشن کے بعد شروع کرنے کا کہا گیا ہے ۔اس طرح آرٹیکل پچیس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مشیروں کی تعداد زیادہ رکھی گئی ہے۔ دکھاوے کے لئے چند مشیروں کا فارغ کیا گیا ہے تاہم وہ ابھی تک اسی طرح مراعات لے رہے ہیں شرمیلا فاروقی ،عثمان فاروقی، انیسہ فاروقی جن کو احتساب عدالت نے دس سال سزا دی تھی

شرمیلا فاروقی سمیت سندھ حکومت کے 12 مشیر فارغ‘ وزراء بھی کم کرنے پر غور

کراچی (وقائع نگار) سندھ حکومت نے 12 مشیروں کو فارغ کر دیا جس کے بعد تعداد 5 رہ گئی۔ فارغ ہونے والوں میں شرمیلا فاروقی، جمیل سومرو، امتیاز شیخ، صدیق ابو بھائی، جہانگیر خانجی، ڈنشا انکل سریا، غلام قادر ملکانی، بابر لغاری، محمد کامران بھن، مفتی فیروز الدین ہزاروی، سردار عامر

مشیراطلاعات سندھ شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کمشنری نظام کی بحالی کا بل مشاورت کے بعد سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا اور اتحادی جماعتوں سے معاملات طے کرلیےجائیں گے ۔

کراچی پریس کلب کی نومنتخب مجلس عاملہ کو مبارکباد دینے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے کہا کہ جمہوریت کو مستحکم کرنے کی جنگ اکیلےنہیں جیت سکتے حکومت اورمیڈیا کے درمیان دوریاں ختم کرنا ہوں گی اوررابطے بڑھانا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس شیڈول کے مطابق ہوگا تاہم کمشنری نظام کی بحالی کا بل اتحادی جماعتوں سے معاملات طے پانے کے بعد پیش کیاجائے گا۔ صوبائی مشیر اطلاعات نے بتایا کہ صدرآصف علی زرداری نے صحافیوں کے مسائل کے حل میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا ہے کراچی کے

مزید نتائج