ایوان صدرکے ذرائع نے وقت نیوز کو بتا یا ہے کہ دونوں راہنماؤں نے اس ملاقات میں صدر زرداری کو میاں نوازشریف سے ہونے والی ملاقات کی تفصیل سے آگاہ کیا اور مفاہمت کے عمل کو آگے بڑھانے کے بارے میں مختلف امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ صدر زرداری سے متحدہ قومی موومنٹ کے ایک وفد نے وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستارکی زیرقیادت ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سید خورشید شاہ، مشیر داخلہ رحمان ملک اور وزیر مملکت نبیل گبول بھی موجود تھے۔ ملاقات میں تازہ ترین سیاسی صورتحال اور اتحاد سے متعلق دیگر امور پر بھی تبادلہ