پولیس کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والے نیٹو آئل ٹینکروں پر کرم آباد کے قریب قومی شاہراہ پر نامعلوم افراد نےفائرنگ کی جس سے آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔ ادھر آئل ٹینکروں میں تیل موجود ہونے کے باعث آگ نے تیزی سے دس نیٹو آئل ٹینکرز اور سڑک کنارے واقعے ایک ہوٹل اور تین دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔آگ کی زد میں آکر تین ڈرائیوروں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی ۔ خیر پور اور سکھر سے چھ فائربریگیڈز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔دوسری