تازہ ترین:

سے ایک: کے نتائج

کراچی کے علاقے لانڈھی میں فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک اوردو زخمی ہوگئے ہیں۔ جبکہ پولیس نے گجرات میں  اٹھارہ افراد کے قتل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق لانڈھی سیکٹر چھتیس بی میں نامعلوم افراد نے پارک کے قریب فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں انتیس سالہ عدنان ہلاک اور بائیس سالہ فیضان زخمی ہوگیا، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ لانڈھی عوامی کالونی میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ لانڈھی ہی کے علاقے مسلم آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ دوسری جانب ایس پی سی آئی ڈی کے مطابق  گجرات میں اٹھارہ افراد کے قتل میں ملوث ملزم سجاد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

فیصل آباد کے علاقے لکڑمنڈی چوک کے قریب دو منزلہ گھرکی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افرادجاں بحق ہوگئے ہیں 

حادثہ جھنگ روڈ لکڑ منڈی چوک کے قریب پیش آیا ۔ ریسکیوڈبل ون ڈبل ٹوکا کہنا ہے کہ چھت گرنے سے پورا گھر زمین بوس ہوگیا جسکے نتیجے میں پنتالیس سالہ شہنازبی بی، اس کا اٹھائیس سالہ بیٹا شہزاد اور ایک سالہ پوتی عریبہ جاں بحق ہوگئے جبکہ شہزاد کی بیوی نبیلہ ،شہزاد کی بیٹی کشف اوراس کی بہنیں مریم اورزنیرہ  کے علاوہ بھتیجی سائمہ شدید زخمی ہوگئے جن کو ملبے کے نیچے سے زخمی حالت میں نکال کرریسکیو سروس نے ہسپتال منتقل کر دیا ۔

مزید نتائج