ضلع دادو میں آنے والے سیلاب سے تحصیل سیہون کی پانچ یونین کونسلز امام علی ڈل ، بوبک، چنا، ٹلٹی اوریو سی ون تاحال مکمل طورپرزیرآب ہیں جس کے باعث سیہون ایئرپورٹ اور پارکوکا ایریا مکمل طور پر پانی میں ڈوبا ہوا ہے ۔ سیلابی پانی کے باعث سرکاری گوداموں میں پڑی گندم کی پچیس ہزار بوریاں بھی ضائع ہوچکی ہیں ۔ سہیون شریف کی پانچ یونین کونسلوں میں پانی جمع ہونے کے باعث انڈس ہائی وے بھی دس روز سے زیرآب ہے اوردادو اور کراچی کا زمینی رابطہ منقطع ہے ۔ دوسری جانب پانچ یوسیز کے متاثرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی