انڈین ویلز میں جاری ایونٹ میں نوواک جوکو وچ کا ٹاپ سیڈ رافیل نڈال سے زبردست مقابلہ ہوا۔ سربین کھلاڑی نے مضبوط حریف کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا اور سٹریٹ سٹس میں کامیابی حاصل کی، ان کی جیت کا سکور چار، چھ، چھ ،تین اور چھ ، دو رہا ۔ بیس سالہ جوکو وچ اس سے قبل دوہزار آٹھ میں یہ ٹائٹل اپنے نام کرچکے ہیں۔ اس موقع پر جوکو وچ کا کہنا تھا کہ وہ دنیا کے بہترین کھلاڑی کو شکست دے کر بہت خوش ہیں۔