تازہ ترین:

سینیئر: کے نتائج

پنجاب کے سینیئر سرکاری افسران کا سندھ کے متاثرین سیلاب کے لیے اپنی ایک روز کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان ۔

پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کے گریڈ سترہ سے بائیس تک کے تمام افسران اپنی ایک روز کی تنخواہ سندھ کے سیلاب زدگان کے لیے مختص کریں گے۔ صوبائی کابینہ کے ارکان، وزیر اعلیٰ پنجاب کے سپیشل اسسٹنٹس، مشیر اور مسلم لیگ نون کےارکان قومی و صوبائی اسمبلی پہلے ہی اپنی ایک دن کی تنخواہ متاثرین سیلاب کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مشکل کی گھڑی میں صوبےکے اضافی وسائل سندھ کے

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے سینیئر آفیسرزکے تبادلے اورتقرریاں کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے سینیئر آفیسرزکے تبادلے اورتقرریاں کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں جن کے تحت حبیب اللہ خٹک کو چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ پشاورتعینات کردیا گیا جبکہ داخلہ ڈویژن کے سیکرٹری میجرریٹائرڈ قمرزمان کو ریاستوں اور امور کا سیکرٹری مقررکیا گیا ہے اور ان کی جگہ یہ ذمہ داری خواجہ محمد صدیق اکبر کو سونپی گئی ہے جو اس سے پہلے سیکرٹری اقلیتی امور تھے

مسلم لیگ نون کے سینیئر رہنما راجہ ظفرالحق نے کہا ہے کہ پرویزمشرف پاکستان کا گوربا چوف تھا جس نے سب سے زیادہ نقصان مسئلہ کشمیر کو پہنچایا

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ راجہ ظفر الحق نے کہا کہ پرویزمشرف نے اپنے دور میں جہاں پاکستان کے دیگر شعبوں اور اداروں کو نقصان پہنچایا وہیں اس نے کشمیر کے حوالے سے مختلف تجاویز دے کر پاکستان کے موقف کو نقصان پہنچایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ خود بھارت کے اندر بھی کشمیر کے حوالے سے احساس پیدا ہو رہا ہے، اس مسئلہ کو مناسب انداز میں اٹھایا جائے تو پوری دنیا کا ضمیر بیدار ہوسکتا ہے مگر مسئلہ کشمیر پر پاکستان

مزید نتائج