تازہ ترین:

سیلزٹیکس: کے نتائج

فیصل آباد، سیلزٹیکس کےخلاف سائزنگ انڈسٹری کی ہڑتال، خام مال نہ ملنے سے پاورلومز انڈسٹری بھی مکمل طور پر بند، دو لاکھ سے زائد مزدور بے روزگار ۔

فیصل آباد میں سائزنگ انڈسٹری کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال نویں روز میں داخل ہوگئی ہے اور سائزنگ انڈسٹری کے ساتھ ساتھ یارن مارکیٹ بھی بند کر دی گئی ہے حکومت کی جانب سے نئے ٹیکسز لگائے جانے کے خلاف سائزنگ انڈسٹری اوریارن مالکان نے چوک گھنٹہ گھر میں کیمپ لگا کر احتجاج شروع کر رکھا ہے جبکہ پاور لومز اندسٹری کو خام مال نہ ملنے کی وجہ سے شہر بھر کی پاور لوم انڈسٹری بھی مکمل طور پر بند ہو کر رہ گئی ہے جس سے پاور لوم سے وابستہ دو لاکھ سے زائد مزدور بے روزگار ہو گئے ہیں ۔حکومت کی جانب سے ٹیکسز کے نفاذ کے

مسلم لیگ نون نےزرعی شعبے میں پندرہ فی صد فلڈ سرچارج سیلزٹیکس نافذ کرنے پرقومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی گئی ۔

مسلم لیگ نون کی جانب سے پیش کی گئی تحریک التوا میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ حکومت نے صداراتی آرڈیننس کے ذریعے ملک میں پندرہ فی صد فلڈ سرچارج سیلز ٹیکس کو کھادوں اورٹریکٹرپرنافذ کر دیا ہے اور چینی پر سترہ فی صد جنرل ٹیکس بھی نافذ کیا گیا ہے ، آرڈینینس کے مطابق ایک اعشاریہ تریپن ارب روپے کے نئے ٹیکس عوام کو ادا کرنا پڑیں گے ۔ تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ عوام جو پہلے ہی مہنگائی اور ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے نئے ٹیکسوں کے نفاذ پرمزید معاشی ابتری کا شکار ہوجائیں گے لہذا اس اہم قومی معاملے کو زیر

بجلی کے بلوں میں لگایا گیا جنرل سیلزٹیکس لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔

صارفین کے بلوں میں جی ایس ٹی کے نفاذ کے خلاف درخواست مقامی ایڈووکیٹ نے دائرکی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں بارہا اضافہ کیا جا چکا ہے اب مزید اضافہ نہ کیا جائے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ جی ایس ٹی کو غیرآئینی قرار دے کراس نوٹیفیکشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید نتائج