تازہ ترین:

سیریزکا: کے نتائج

انگلینڈ اوربھارت کے درمیان سیریزکا پہلا اورٹیسٹ کرکٹ کا دوہزارواں میچ لارڈزکرکٹ گراؤنڈ پرکھیلا جارہا ہے۔چائے کےوقفے تک برطانوی ٹیم نے دوکھلاڑیوں کے نقصان پرایک سو ستائیس رنز بنائے

لارڈز میں انگلینڈ اوربھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ کے آغاز کے ساتھ ہی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے دو ہزار ٹیسٹ بھی مکمل ہوگئے ہیں۔ بھارت نے ٹاس جیت کرانگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جسے شروع میں ہی الیسٹر کوک کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا جس نے بارہ سکور بنائے۔ انگلینڈ کی طرف سے دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان اینڈریو سٹراس تھے جنہوں نے بائیس سکورکیے۔ دونوں کھلاڑیوں کو ظہیر خان نے پویلین کی راہ دکھائی تاہم بعد ازاں جوناتھن ٹراٹ اور کیون پیٹرسن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو سہارا دیا اور

بھارت اورآسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریزکا پہلا میچ آج سے موہالی میں کھیلا جائے گا۔

بھارتی ٹیم انتظامیہ نے موہالی میں تیزوکٹ کے باعث فاسٹ باؤلراشانت شرما اورظہیرخان کے علاوہ سری سانتھ کو فائنل الیون کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیٹنگ کے شعبے میں بھارتی ٹیم وریندرسہواگ، گوتم گمبھیر، راہول ڈریوڈ، سچن ٹنڈولکر اور وی وی ایس لکشمن پر انحصار کرے گی جبکہ ان فارم بلے باز سریش رائنا کو بھی فائنل الیون میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ ادھرآسٹریلوی ٹیم میں فاسٹ باؤلر ڈوج بولنجراور مڈل آرڈربلے بازمائیکل ہسی کوفٹنس ٹیسٹ کے بعد ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریزکا پہلا میچ آج برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ انگلینڈ کا باقاعدہ آغازآج سے آسٹریلیا کے خلاف ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر کر رہی ہے۔ ادھر آسٹریلوی آل راؤنڈر جیمز ہوپس کو پاکستان کے خلاف ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لئے ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ انہیں ڈین کرسچین کی جگہ آسٹریلوی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ڈین کرسچین مقامی ٹیم ہیمپشائر کے خلاف کھیلتے ہوئے پنڈلی کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چھ جولائی کو ہونے والا سیریزکا دوسرا اور آخری ٹوئنٹی میچ بھی برمنگھم میں ہی کھیلا جائے گا۔