تازہ ترین:

سکھر: کے نتائج

سندھ حکومت نے صدرزرداری کے آبائی ضلع شہید بینظیرآباد کو سکھر سے نکال کر حیدرآباد ڈویژن کا حصہ بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزیراعلٰی سندھ کی ہدایت پربورڈ آف ریوینیو نے نوٹیفکیشن جاری کر کے شہید بینظیر آباد ضلع کو حیدرآباد ڈویژن کا حصہ بنادیا ہے، جو پہلے سکھر ڈویژن کا حصہ تھا، انیس سو سات میں قائم ہونے والے ضلع نوابشاہ کا نام دوہزارآٹھ میں تبدیل کر کہ بینظیرآباد رکھا گیا تھا، بتایا جارہا ہے کہ ضلع بینظیرآباد کو عوامی مفادات کے پیش نظر حیدرآباد کا حصہ بنایا گیا ہے،واضح رہے کہ سکھراورنوابشاہ کے درمیان سوا دوسوکلومیٹراورحیدرآباد سے نوابشاہ کا فاصلہ سو کلومیٹر ہے۔

سکھر سول ہسپتال میں زیرعلاج نرس جاں بحق ہونے پر نرسوں نے ڈاکٹروں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

سول ہسپتال سکھر میں زیرعلاج میرپورماتھیلوکی رہائشی نرس زاہدہ میمن ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث جاں بحق ہوگئی جس کے خلاف نرسوں کی بڑی تعداد نے ذمہ دارڈاکٹروں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا اور شدید نعرے بازی کی ۔ اس موقع پر نرسوں نے بتایا کہ زاہدہ میمن کو دو روز پہلے بخار کی شکایت پر ہسپتال داخل کروایا گیا تھا جہاں پر ڈاکٹروں کی جانب سے مناسب علاج نہ کرنے کی وجہ سے وہ جاں بحق ہو گئی ۔

سینٹرل جیل سکھر میں انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب ہونے پر قیدیوں نے گزشتہ روز یرغمال بنائے گئے دس اہلکاروں کو رہا کردیا۔

سنٹرل جیل ون سکھر میں گزشتہ روز جیل عملے اور قیدیوں میں تلخ کلامی ہوئی جو بڑھ کر جھگڑے کی صورت اختیار کرگئی اور نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔ اس دوران قیدیوں نے گیارہ اہلکاروں کو یرغمال بنالیا ۔ آج جیل انتظامیہ اور قیدیوں کے درمیان مذاکرات ہوئے جس کے بعد ایک ہیڈ کلرک، دو ایف سی اہلکار اور سات پولیس اہلکار کو رہا کردیا گیا ہے جبکہ ایک اہلکار کو گزشتہ روز ہی رہا کردیا گیا تھا۔ کشیدگی کے باعث آج قیدیوں کی بیرکس بھی نہیں کھولی گئیں۔ گزشتہ روز ہنگامہ آرائی میں تین اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی جبکہ

مزید نتائج